ایک دفعہ جنگل میں گھوڑے اور گدھے کی بحث ہوئی۔
گھوڑے نے کہا آسمان کا رنگ نیلا ہے۔ اور گدھے نے کہا نہیں کالا ہے۔
گھوڑے نے کہا چلو جنگل کے بادشاہ شیر کے پاس چلتے ہیں۔ دونوں شیر کے پاس گئے اور واقعہ سنایا۔
شیر نے کہا گھوڑے کو جیل میں ڈال دو۔ گھوڑے نے احتجاج کیا۔
بادشاہ سلامت، بات بھی میری ٹھیک ہے اور جیل بھی مجھے جانا پڑ رہا ہے۔؟ یہ کیسا انصاف ہے۔
بادشاہ نے کہا:
بات سچ اور جھوٹ کی نہیں۔
تمہارا قصور یہ ہے کہ تم نے ایک گدھے سے بحث کیوں کی۔؟
(میرے ان عظیم دوستوں کے لئے اس میں ایک خاموش پیغام ہے جو نیکیوں میں بھی کیٹرے نکالتے ہیں)

پڑھ کر مزہ آگیا۔۔۔۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے
ردحذفإرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.