ٹائمز آف چترال رپورٹ ۔ چائنا موبائل کے پہلے بین الاقوامی برانڈ زونگ نے ایک اور زبردست سروس فیملی پیک متعارف کرادیا ہے، یہ انقلابی سروس پوری فیملی یا تین افراد کے گروپ کی ضروریات پر پورا اترتی ہے۔ اس سروس کے اجراءسے زونگ ایک بار پھر اپنے صارفین کے لئے بہترین اورقابل توثیق پیکیجزکے اجراءمیں سبقت لے گیا ہے۔
فیملی پیک کو فعال بنانے کے بعد محض 799 روپے مہینہ پرفیملی یا گروپ کے تین افراد میںسے ایک فرد سے چارج کیا جاتا ہے، جبکہ گروپ کے باقی افراد بیلنس کی فکر کئے بغیر آپس میں بات کرسکتے ہیں۔ اس پیکیج میں کال کے دورانئے اور کال کرنے کے وقت کی کوئی پاپندی نہیں ،آپ جس وقت چاہیں جتنی چاہیں بات کرسکتے ہیں، پس فیملی کے افراد کسی قسم کی اضافی چارجز کی فکر کئے بغیرایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں زونگ کے کسی بھی نمبر پر فیملی پیک کو فغال بنانا بہت آسان ہے۔ گروپ کا وہ فرد جس سے چارج ہوگا، اپنے زونگ کے نمبر سے 930 ڈائل کرکے گروپ کے باقی دو ارکان کے نمبرز درج کرکے گروپ کو مکمل کرسکتا ہے، اس سروس کو فغال کرنے کے بعد گروپ کے ارکان کے مابین کالزفری ہونگی۔
یہ گروپ مستقل نہیںہے، ضرورت پڑنے پر صارف گروپ کے ایک رکن یا دونوں ارکان کوہر ماہ تبدیل بھی کرسکتا ہے۔
زونگ کے ڈائریکٹر سیگمنٹ،پروڈکٹس اور انٹرنیشنل بزنس اویس ملک نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ پیکیج ان فیملیز اور دوستوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے جواپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر رابطے میں رہنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے بلزکے بارے میںمیں فکر مند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زونگ نے اپنے صارفین کی ضروریات کی مناسبت سے پیکیجزکی فراہمی کا عزم کیا ہواہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.