نواز شریف پاکستان کیلئے بڑی تباہی کا سبب بنیں گے، پرویز مشرف

روزنامہ جنگ ۔ واشنگٹن (جنگ نیوز) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف ”کلوزٹو طالبان“ یا تقریباًررر طالبان جیسے ہی ہیں اور وہ پاکستان کیلئے”بڑی تباہی کا باعث بنیں گے‘ بے نظیر بھٹو نے الیکشن سے قبل پاکستان آ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی  میری پاکستانی سیاست میں واپسی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے پارٹی رجسٹر ہو چکی ہے  الزامات برائے الزامات کی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں اور ان کے االقاعدہ کے ہاتھوں میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ نے
اس ہوٹل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں سابق صدر موجود تھے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے کوئی پارٹی رجسٹر ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہوئی ہے۔اِس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اِس پارٹی کی لیڈرشپ سنبھالیں گے، انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی لیڈرشپ سنبھالوں تو میں ضرور سنبھالوں گاتاہم انھیں پاکستان میں رائج الزامات برائے الزامات کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں اور دنیا میں بقائے امن کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان کسی ممکنہ تصادم کو لازمی طور پر روکنا ہوگا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں اور ان کے القاعدہ کے ہاتھوں میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں پاکستانیوں کی ایک تنظیم کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ بینظیر بھٹو نے اپنے خلاف کیس ختم کرنے اور تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے پر لگی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جب کہ جواب میں انہوں نے الیکشن کے خاتمے تک پاکستان سے باہر رہنے کا وعدہ کیا تھا۔سابق صدر کے مطابق آج پاکستان میں جو سیاستدان این آر او کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، وہی اس وقت اس کے حق میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نواز شریف ”کلوزٹو طالبان” یا تقریباً طالبان جیسے ہی ہیں اور وہ پاکستان کیلئے”بڑی تباہی کا باعث بنیں گے“۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم