چترال میں بارشوں سے تباہی

The Times of Chitral 

چترال میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ جگہ جگہ سیلاب۔ شوگرام گول میں سیلاب سے ایک شخص اور دوخواتین پانی میں بہ گئے۔ مستوج روڈ ایک کلومیٹر کے فاصلہ تک سیلانی پانی میں بہہ گیا۔ زییت سے آگے کے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گاوں سنوغر میں بھی سیلا ب سے تین گھر سیلانی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ گرام چشمہ روڈ اور علاقے کا واٹر سپلائی اسکیم بھی سیلاب کی نذر ہوگئی۔ ریشن بچلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی سپلائی گزشتہ دنوں سے منقطع ہے۔ دریائے چترال میں شدید طغیانی کے باعث ، دریائے کنارے آباد جنگلات کو شدید خظرہ اور جنگلات کا زیادی تر رقبہ سیلا ب میں بہہ چکا ہے۔ ریشن کے خوبصورت گاوں اڑیان کو شدید خطرہ ، مکینوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چرون گول میں سیلاب سے نالے کے آس پاس کے علاقے سیلاب میں بہہ گئے۔ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان۔ ادھر جونالکوچ کو پانی فراہم کرنے والی ندی ناقابل مرمت ہوچکا ہے۔ جس کے باعث گاوں کے لاگ بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم