اسلام آباد: ڈیلی ایکسپریس : وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کوروکنے کیلیے طالبان سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد انھیں سانپوں سے ڈرانا شروع کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو موسم کی خرابی کاسامنا ہونیکے ساتھ سا تھ سانپوں کا بھی خطرہ ہے۔
حالیہ دنوں میں اسلام آبادکے اسپتالوں میں سانپوں کے کاٹنے کے بہت کیسز لائے گئے۔ ادھرسپیروں کے مطابق شدید سردی میں سانپ اپنے بل سے باہر ہی نہیں نکلتا۔ منگل کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث لانگ مارچ کے شرکا کومشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ سانپوں کا بھی خطرہ ہے جس کیلیے ایمبولینسزکا انتظام کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسلام آبادکے اسپتالوں میں سانپوں کے کاٹنے کے بہت سے کیس لائے گئے ہیں۔
دوسری جانب سپیروں کے مطابق شدید سردی میں سانپ اپنے بل سے باہر ہی نہیں نکلتا جبکہ طبی ذرائع کے مطابق ان دنوں اسلام آبادکے کسی اسپتال سانپ کے کاٹنے کا کوئی کیس نہیں آیا۔ علاوہ ازیں یہ انتہائی دلچسپ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر ’’سانپوں والی سرکار‘‘ کے نام سے مشہور ہیں اور انھوں نے اپنے گھر میں بہت سے سانپ پال رکھے ہیں چنانچہ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید رحمٰن ملک کا اشارہ انکے سانپوں کی طرف ہی تھا۔

Ahaa, its pleasant dialogue about this article at this
ردحذفplace at this web site, I have read all that, so now me also commenting here.
my blog post: budgetline cash advance
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.