23مارچ کو پتہ چل جائیگا کون کتنا مقبول ہے، عمران خان ٍ تحریک انصاف کی صنعتی پالیسی کا اعلان



اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں جس میں صنعتی اور اسکل ڈیولپمنٹ پالیسی کا اعلان کیا گیا ۔ فوٹو : آئی این پی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کی 9نکاتی صنعتی پالیسی کے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر5 برسوںمیںنوجوانوںکوایک کروڑ نئی ملازمتیں دے گی ۔
پالیسی کے مطابق تحریک انصاف انڈسٹری کی شرح نمو 2 فیصدسے بڑھا کر 9 فیصد تک لے جائے گی ،توانائی کے بحران پر قابو،امن ومان کی صورتحال بہتر اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرکے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے لانگ ٹرم بنیادوں پر سرمائے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، تحریک انصاف اسلامی بینکنگ کو فروغ دے گی اورجلداسلامی بینکنگ کے حوالے سے پالیسی کااعلان کرے گی،20لاکھ افرادکوسالانہ ہنرمندبنائے گی۔وہ یہاں تحریک انصاف کی صنعتی پالیسی کے اعلان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
تقریب میںتحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرخان ترین، عائلہ ملک، سیداسرارشاہ اورنعیم الحق سمیت دیگر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر ملک میں گورننس کا نظام بہتر، قانون کی بالادستی اوراداروں کوسیاست سے پاک کریں گے۔انھوں نے کہاکہ پولیس کوسیاست سے پاک کرنے سے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف اقتدارمیں آکرہنر مند افرادکی تربیت کیلیے ایمرجنسی نافذکرے گی۔ انھوں نے کہا کہ فوج کوکبھی عوام کے خلاف استعمال نہیں کروںگا ۔23مارچ کو لاہور میں نیاسونامی نظرآئے گا۔

http://www.express.pk/story/98670/

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم