اسلام
آباد…ڈیلی جنگ سے ۔۔۔ برطانیہ کے کیمبرج ایجوکیشن سسٹم نے سابق وفاقی وزیر
تعلیم شیخ وقاص اکرم کی اے لیول کی سند جعلی قرار دیدی ہے۔جس کے بعد ان کی
بی اے کی ڈگری اور سیاسی مستقبل پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔سی ای ایس
کے چیف ایگزیکٹو این پیونٹس کے مطابق شیخ قاص اکرم کے اے لیول کی سند کی
تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ان کی سند کا ادارے کے پاس کوئی
رکارڈ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ق لیگ سے ن لیگ میں شمولیت اختیار
کرنیوالے شیخ وقاص اکرم نے قومی اسمبلی میں دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے اے
لیول کا امتحان 1995ء میں پاس کیا ہے اور ان کی سند کی تصدیق انٹر بورڈ
کمیٹی آف چیئرمین نے کی تھی تاہم انٹر بورڈ کے اسسٹنٹ سیکریٹری نے ادارے کی
تصدیقی اور مساوی سند پر موجود اپنے دستخط کی تردید کی ہے۔دوسری طرف شیخ
وقاص کئی بار اپنی جعلی ڈگری سے متعلق تردید کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان
کے کیخلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔........................میرا کومنٹ: نواز لیگ کو اگر صحیح طرح سے چھان لیا جائے تو پتہ نہیں اور کتنے جعلی ڈگری والے سامنے آئیں گے۔۔۔ نواز لیگیوں کے لئے ڈگری تو ڈگی ہوتی ہے چاہے اصلی ہو یا نقلی۔۔۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.