Peshawar High Court decision: is it judgement or a revenge...We stand with Musharraf


 مشرف کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ذاتی عداوت پر مبنی ہے اگر مشرف کے اوپر الزامات ہیں تو دوسرے سیاست دان کون سا دودھ کے دھلے ہوئے ہیں.... ہم عوام اب کسی بھی عدالت پر یقین نہیں کرسکتے۔۔۔ اربوں روپوں کے کرپشن میں ملوث راجہ رینٹل، اور این آئی سی ایل کا بیڑا غرق کرنے والے امین فہیم اور جعلی ڈگری میں جیل جانے والے جمشید دستی اور وہ 53 دہشت جو پاک فوج کے خلاف برسر پیکار ہیں، کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے اور ایک ایسے شخص کو جس نے اپنی ساری زندگی ملک کی حفاظت اور قوم کی خدمت کے لئے وقف کردی کو نااہل قرار دیا جانا کونسا انصاف ہے..... اگر عدالتوں میں چلنے والے کیسوں سے پہلے ہی فیصلے ہونے ہیں تو ان لاکھوں کیسز کا فیصلہ بھی تو کردیں جن کو لڑتے ہوئے نسلیں بوڑھی ہوگئیں۔۔۔۔ اگر انصاف کا یہ عالم ہے تو اللہ ہی اس ملک کا خیر کرے

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم