نوکری کا
لالچ دیکر دبئی لڑکیاں سپلائی کرنے والے گروہ کا انکشاف
بدھ,
12 جون 2013 11:39
کراچی،
نوکری کا لاچ دے کر دبئی لڑکیاں سپلائی کرنے
والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے. حال ہی میں اس گروہ کا شکار ہونے والی کورنگی ڈھائی نمبر
کی رہائشی دو بچوں کی ماں ندا ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی کالونی
کے رہائشی ساجد علی نامی شخص کراچی سے نوکری کی تلاش میں بھٹکنے والی لڑکیوں کو بیرون
ملک دبئی میں بہترین نوکری اور بھاری تنخواہوں کا لالچ دے کر ان سے لاکھوں روپے وصول
کرتا ہے اور پھر انہیں دبئی میں بھیج دیا جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ دبئی میں آفتاب
عرف راجا اور ایک خاتون جسے سب باجی کے نام سے جانتے ہیں وہ کراچی یا پھر پاکستان سے
آنے والی لڑکیوں اور خواتین کو غلط کام کروانے پر مجبور کرتے ہیں.
ندا ندیم
نے میڈیا کو مزید بتایا کہ 15 سے زائد افراد اس گروہ میں شامل ہیں. جو کہ پاکستان سے
لڑکیاں بیرون ممالک غلط ہاتھوں میں بیچتے اور انہیں غیر اخلاقی کام کروانے پر مجبور
کرتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ ساجد علی نے ان سے ایک لاکھ روپے لیکر دبئی نوکری کے لئے
بھیجا پھر وہاں پر موجود باجی نے انہیں اپنے کام کی تفصیلات بتائی تو وہ پریشان ہوگئیں،
تاہم کسی بھی طریقے سے وہاں سے اپنی عزت اور جان بچا کر بھاگ آئی ہیں.
ندا ندیم
نے مزید بتایا کہ وہاں سے میرے واپس آنے اور ان کے گروہ کے انکشافات کرنے کے ڈر سے
علی ساجد انہیں ڈرا دھماکا کر خاموش رہنے کا کہہ رہا ہے. جبکہ حراساں کرتے ہوئے ساجد
علی نے ان کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروادی ہے. انہوں نے بتایا کہ وہ زمان ٹاون
میں جب واقعے کا مقدمہ درج کروانے گئیں تو انہوں نے مقدمہ کو درج کرنے سے انکار کردیا
اور کہا کہ یہ ان کا کیس نہیں ہے.
ندا ندیم
نے سکیورٹی اداروں اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے اور ساجد
علی سمیت لڑکیاں سپلائی کرنے والے اس گروہ کی تحقیقات کروائی جائیں اور انہیں گرفتار
کر کے سخت سے سخت سزا دلائی جائے.
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.