Chitral - Silabi raley say makanat, pul tabah - BBC Urdu

چترال: سیلابی ریلے سے مکانات، پُل تباہ


پاکستان کے شمالی علاقے چترال میں شدید بارشوں اور سیلاب سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے چترال میں درجنوں مکانات اور چار پل تباہ ہوگئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے پچاس سے زیادہ گھر اور چار پل تباہ ہو چکے ہیں۔

ان سیلابی ریلوں کی وجہ سے وادیِ چترال کا اپنے ضلعی صدر مقام سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

اب تک ان سیلابی ریلوں کی وجہ سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

تاہم ریڈیو پاکستان کے مطابق چترال میں ایک سو سے زیادہ مکانات اور چھ پُل تباہ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا میں دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

اسی طرح منگلا ڈیم میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پنجاب میں دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجہ کا جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے باقی دریاؤں میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے جبکہ دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلُج کے اوپر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے جس سے پانی کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم