پرنس کریم آغا خان نے اس تاثر و الزام کو قطعی غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ غصیلے و ناراض مسلمانوں کا تعلق پاکستان سے ہے، مختلف مسلم ممالک میں غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ مسلم امہ سمجھتی ہے کہ 9/11کے بعد خصوصاً اسی کو ہدف بنایاگیا کروڑوں، اربوں مسلمانوں کا اس سے کوئی واسطہ تھا نہ انہوں نے کچھ کیا تھا مگر انہیں ہدف بنالیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رسول اکرمؐ کی حیات طیبہ ان کے لئے مشعل راہ ہے۔ پرنس کریم نے واضح کیا کہ آج کے بیشتر تنازعات کا تعلق مذہب یا عقیدے سے نہیں ہے یہ سیاسی بے تدبیری و بدعملی یا خرابیوں کا نتیجہ ہیں مگر ہوتا یہ ہے کہ ہمہ گیر عقیدے کو اس سے وابستہ کردیا جاتا ہے، ایسا نہیں ہے، یہ خود ساختہ ایشو ہے اگر ہم اس صورت حال کا حقیقی تجزیہ کریں تو دیکھیں گے کہ کیا یہ مذہب کے مسائل ہیں؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ہے، یہ عمومی سیاسی مسائل ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ، تاریخ اشاعت 13 اکتوبر 13

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.