بریکنگ نیوز: لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 11 افراد دب کر ہلاک
دیربالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے خدشہ ہے کہ 11 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالاکوٹ کوہستان میں ایک گھر کے اوپر لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے گھر کے افراد ملبے تکے دب گئے ہیں، ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیوٹیمیں متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا کہ کہ یہ واقعہ کل رات کو کالا کوٹ میں پیش آیا تھا۔ ایک لینڈ سلائیڈ پسلتا ہوا ایک گھر کے اور گرا، گھر کے اندر خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 9 سے 11 افراد موجود تھے۔ خبر ملنے پر مقامی لوگ اور پولیس ریسکیو آپریشن کے لئے علاقے کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ ٹائمز آف چترال نیوز

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.