کراچی (اشاعت روزنامہ پاکستان) کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ ایئر پورٹ سے جیوکے دفترآتے ہوئے ایئرپورٹ فلائی اوور کے نیچے گذشتہ شام فائرنگ کا نشانہ بننے والے سینئر صحافی اور جیونیوز کے اینکر حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ’ٹوئیٹر‘ پر اپنے پیغام میں پنجابی طالبان کے ترجمان نے کہاہے کہ حامدمیر کو طالبان کے خلاف بولنے ، سیکولرازم کو بڑھانے اور ملالہ کی تشہیر کرنے پرنشانہ بنایاگیاہے ۔ ترجمان نے مزید لکھاکہ لشکر جھنگوی کراچی کی مدد سے حامد میرکونشانہ بنایاگیا۔ دوسری طرف تحریک طالبان مہمندایجنسی نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی اور عمرخالد خراسانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حامد میر سے بہت سے اختلافات ضرور ہیں لیکن وہ حملے میں ملوث نہیں ۔ دوسری طرف حامد میر کے آپریشن کے بعد آبزرویشن میں رکھاگیاہے اور ہر گھنٹے بعد چیک اپ کیاجارہاہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ شب جیو نیوز پر نشر کیا جارہاتھاکہ حامد میر نے بتا دیا تھاکہ اُن پر حملہ ہوا تو پاکستان کے حساس ادارے اوراُن کے سربراہ ذمہ دار ہوں گے ، اُنہی سے جان کو خطرہ ہے لیکن اب حملے کی کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.