چترال میں پبلک سیکٹر
یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ
چترالی عوام اور سیاسی رہنمائوں نے چترال میں ایک جدید پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے چترال، مولانا عبدل اکبر، چترال ون کے سابق یوسی ناظم شمشیر خان اور عبدالحق نے پیر کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔ عبدل اکبر چترالی نے کہا کہ پی پی کی سابقہ حکومت نے چترال کے اندر شہید بے نظیر یونیورسٹی اور عبدل والی خان یونیورسٹی کے کیمپس قائم کئے تھے، تاہم اس کے لئے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ عبدل اکبر نے مزید کہا کہ ملک کے اندر 60 سے زائد پبلک اور نجی یونیورسٹیاں قائم ہیں لیکن بد قسمتی سے اب تک چترال میں ایک بھی پبلک سیکٹریونیورسٹی نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پریویز خٹک اور وہیں کے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ سراج الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چترال میں ایک جدید پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے قیام کے لئے فوراً فنڈ مختص کئے جائیں تاکہ یہاں کے بچے اور بچیاں تعیلم کے لئے دوسرے شہروں کے دھکے نہ کھاتے پھیریں اور چترال ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
رپورٹ
ابولحسن برائے ٹائمز آف چترال

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.