ShahbazShariff is responsible of Lhr incident شہبازشریف سانحہ لاہورکے ذمہ دار ہیں،استعفیٰ دیں،عمران خان




اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانحہ لاہورکاذمہ داروزیراعلیٰ میاںشہبازشریف کو ٹھہراتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیاہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس کو مسلم لیگ ن کے مسلح ونگ میںتبدل کرکے رکھ دیا گیا ہے، لاہور میں نہتے شہریوں پرپولیس کی بربریت بے نقاب کرنے پر اے آر وائی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیاجبکہ آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کےخلاف جیو ٹی وی کی آٹھ گھنٹے تک براہ راست نشریاتی مہم پر جیو کو حکومت اورپیمرا کی جانب سے دی جانے والی کم سزا انصاف کا قتل ہے۔

عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کے انتقامی اقدامات اورغیرجمہوری رویوں کاخاتمہ کرنا ضروری ہے۔ حقیقی جمہوری معاشرے میںاس قسم کاواقعہ پیش آتاتو وزیر اعلیٰ از خود اقتدار سے علیحدہ ہوجاتا،وزیراعلیٰ شہباز شریف کوذمہ داری قبول کرناچاہیے۔دریںاثناء عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے ہفتہ کو ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال،وزیرستان آپریشن،ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن آمد اوردیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااہم اجلاس آج اتواردن11بجے بنی گالہ اسلام آبادمیںچیئرمین تحریک انصاف کے گھر ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میںقبائلی علاقوںمیںفوجی آپریشن کے باعث وزیرستان سے نقل مکانی کرکے خیبرپختونخوامنتقل ہونیوالے متاثرین،انتخابی اصلاحات سے متعلق سپیکرقومی اسمبلی کی قائم کردہ3 ارکان کی نامزدگی،ملکی موجودہ صورتحال اوربہاولپورمیں27 جون کے جلسہ عام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

ایکسپریس نیوز

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم