زارداری بھی خاموش نہ رہ سکے، نواز شریف کے خلاف سخت زبان بول پڑے۔۔۔۔۔ Zardari also spoken against Nawaz

عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا ہے وہ بادشاہ نہ بنیں، آصف زرداری

وزیر اعظم نواز شریف 4 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور تصدیق سے کیوں خوفزدہ ہیں، آصف زرداری فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا تھا لیکن وہ بادشاہ بن گئے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی خاطر نتائج قبول کئے تھے، وزیراعظم نواز شریف ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق سے نجانے کیوں خوفزدہ ہیں۔ 4 حلقے ہوں یا 40، ہر صورت ان حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور ان کی تصدیق ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے نواز شرہف کو وزیر اعظم منتخب کیا تھا بادشاہت کے لئے نہیں، وہ بادشاہ بن کر دوسرے صوبوں کے معاملات میں بے جا مداخلت کرہے ہیں جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ انتخابات سے قبل عوام سے کئی وعدے کئے تھے لیکن ایک سال کے دوران وہ ان وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت اپنے عروج پر ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کا بحران پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس تمام سرکلر ڈیٹ ادا کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ 280 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ ان تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے کہا 
جاسکتا ہے کہ حکومت ناکامی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ایسکسپریس نیوز سے


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم