An extortionist who killed a factory manager caught along friends – read more>>>



کراچی: فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والا بھتہ خور دو ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے گبول ٹاون سے فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والے بھتہ خور کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ دنیا نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی نشاندہی کی تھی۔

کراچی: (دنیا نیوز) گبول ٹاؤن میں ملزم عبد الرحیم نے7 جنوری کو بھتہ نہ ملنے پر فیکڑی منیجر کو قتل کر دیا تھا۔ واردات کے دوران اس کے دو ساتھی بھی تھے۔ فیکٹری منیجر کے قتل کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز نے نشر کی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزم عبد الرحیم کی نشان دہی پر نیو کراچی، سرجانی اور اتحاد ٹاون چھاپے مارے۔ جس کے دوران اس کے گروپ کے دو ساتھی بھی گرفتار کر لیے گئے۔ واردات میں شریک دو ملزم تا حال فرار ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سب سے پہلے دنیا نیوز پر چلنے کے بعد ملزم عبد الرحیم کی والدہ نے اپنے بیٹے کو پہنچان لیا تھا اور پولیس کو آگاہ کیا۔ جس پر پولیس نے نشاندہی کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی تیز کر دی تھی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم