پٹرول 10روپے ، ڈیزل ساڑھے 8روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری ارسال
اسلام آباد.......اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 10روپے جبکہ ڈیزل ساڑھے 8روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 10روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے ۔ منظوری کی صورت میں پٹرول فی لٹر 68روپے28پیسے کاہو جائے گا۔ ذرائع کےمطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8روپے کمی کی تجویز ہے، نئی قیمت 77 روپے73 پیسے ہوجائےگی ۔مٹی کاتیل 12 روپے کمی کےساتھ 59 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین 14 روپے فی لٹر کمی کےساتھ 78 روپے13 پیسے کرنے کی تجویز ہے ۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.