#ImranKhan should give protection to KPK people instead of criticism says Zardai – read more >>

عمران تنقید کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں: زرداری   
پشاور........سابق صدر آصف علی زرداری، اے این پی کے صدر اسفندیار ولی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور کی امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،عمران خان تنقید کے بجائے خیبر پختونخوا کے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی پشاور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے گھر کو دھماکے سے اڑانے والے انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں، اسلام میں ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ 

اشاعت ڈیلی جنگ ویب سائیٹ


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم