Now its girl’s job – an #extortionist girl caught in Peshawar – read full >>>

کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ مانگنے والی نوجوان لڑکی گرفتار



پشاور: کالعدم تنظیم کے نام پر لوگوں سے بھتہ مانگنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے نام پر لوگوں سے بھتہ مانگنے والی نواجوان لڑکی فرسٹ ایئرکی طالبہ ہے، جو لوگوں کو فون کر کے بھتہ مانگتی تھی اور ادائیگی نہ کرنے پر بچوں کو اغواءکرنے کی دھمکی دیتی تھی جس پر بعض لوگ تو بھتہ ادا کر دیتے تھے اور بعض نے اپنے بچوں کا گھر سے نکلنا اور سکول جانا ہی بند کر دیا تھا۔پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرنے کے بعد آج مقامی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کے فاضل جج نے لڑکی کو سینٹر ل جیل منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جب یہ لڑکی بھتہ کی ادائیگی کے لیے فون کرتی تھی تو یہ وائس چینجر کے ذریعے اپنے آواز کو مردانہ آواز بنا کر بھتہ کی ڈیمانڈ کرتی تھی تاکہ کوئی اس پر شک نہ کر سکے اور پولیس کو بھی اس لڑکی کو گرفتار کر نے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اے ایس پی فقیر آباد فرقان کا کہاہے کہ لڑی گرفتاری سے بچنے کے لیے کچھ عرصہ بعد اپنی جگہ تبدیل کرلیتی تھی اور ملزمہ نے فون پردھمکیا ںدے کر ایک تاجر سے بھی دس لاکھ بھتہ وصول کیا اور یہاں تک کہ ملزمہ نے اپنے رشتہ داروں کو بھی نہ چھوڑا اور ان سے بھی بھتہ وصول کیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم