چترالی مسافر ایک بار پھر راستے میں لٹ گئے
چترال: پشاور سے چترالی مسافروں کو لے کر چترال جانے والی وین کو نوشہرہ میں ڈاکووں نے گھیرکر لوٹ لیا۔ تصیلات کے مطابق گاڑی نمبر پی آر 7843 پشاور سے چترالی مسافروں کو لیکر چترال جارہی تھی،جوں ہی گاڑی نوشہرہ پبی کے قریب سوکانو موڑ پہنچی مسلح ڈاکووں نے گاڑی روکا اور مسافروں سے قیمتی موبائل فونز، کیش اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی۔ راستے میں چترالی مسافروں کو لوٹنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ستم ضریفی یہ ہے کہ جب لٹے ہوئے مسافر تھانہ نوشہرہ فرسٹ انویسٹی گیشن رپورٹ درج کرنے پہنچے تو پولیس نے ان کا ایف آئی آر درج نہیں کیا، مسافروں نے آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس سے اپیل کی ہے کہ نوشہرہ پولیس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ملزمان کو فوراً گرفتار کرکے مسافروں کی قمتی اشیاء فوراً برآمد کرے۔ نیوز ڈیسک ٹی او سی
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.