Indian film star #ShahidKapoor offers to marry #Meera – read >>>

شاہدکپور کا 'میرا' سے شادی کا فیصلہ

کرینہ کپور ، پریانکا چوپڑہ اور بپاشاسو باسو سمیت مختلف بولی وڈ خواتین سے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے شاہد کپور سے متعلق ایک نئی خبر آج کل گرم ہے کہ انھوں نے نئی دہلی میں ایک کالج کی طالبہ میرا راجپوت سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہندوستان کے مقامی اخبار ہندوستان ٹائمزکی ایک رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی (تھرڈ ایئر) کی طالبہ میرا راجپوت سے منگنی کرلی ہے۔



رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہد رواں برس دسمبر میں میرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک انگریزی روزنامے کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہد اور میرا کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی ۔

جبکہ 30 سالہ شاہد کی اپنی ہونے والی دلہن سے ملاقات ایک مذہبی گروپ رادھا سوامی ست سنگ بیس کے توسط سے ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 'وہ شادی کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی بھی اچھی لڑکی چاہے تو۔۔۔ انھیں شادی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں'۔

دوسری جانب انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہد ان خیالات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا تعلق بولی وڈ انڈسٹری سے نہیں ہوگا۔

تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے شاہد کپور سے تصدیق نہیں کی جا سکی۔


خبر بحوالہ ڈان نیوز

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم