PPP and PMLN did nothing for the country - #Musharraf

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کیلیے کچھ نہیں کیا، پرویزمشرف

ملتان: آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملک کا بچہ بچہ اور فردتبدیلی کے حق میں ہے پاکستان میں تبدیلی آنی چاہیے اپنے دور اقتدار میں کہا اور آج بھی کہتاہوں کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سپورٹ نہیں چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس تمام وسائل اور صلاحیت ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے پاؤں پرکھڑے ہو سکتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک یا دو دفعہ نہیں4/4 مرتبہ حکومتیں کیں لیکن عوام کو سوائے بدحالی کے کچھ نہیں دیا۔

اے پی ایم ایل آج ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے جوترقی اور خوشحالی کے نظام میں اپنا صحیح کردار اداکرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزممتاز آبادکے علاقہ میں آل پاکستان مسلم لیگ ملتان ضلع کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے وڈیولنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے مزیدکہا کہ جہاں بیرونی خطرات ہیں وہاں پراندرونی خطرات بھی ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ جب میں99ء میں آیا تو اس وقت بھی ملک کی معاشی حالت خراب تھی اور آج اس سے بھی بدترہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے بار بار باریاں تولیں لیکن ملک و قوم کیلیے کچھ نہیں کیا،آج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کرپشن اور دہشت گردی ہے بجلی و گیس لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے میں عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں آئند ہ آنے کا موقع ملا تو ملک کو ترقی و خوشحالی کے دورکی طرف لے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاک فوج اور دیگر اداروں کا کردارلائق تحسین ہے۔ ایکسپریس نیوز



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم