پی ٹی آئی کے شعلہ بیان رکن مراد سعید نے آئن سٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا‘ایک دن میں تین پرچے‘ 30 منٹ میں پاس
پشاور(نیوزڈیسک) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے بی ایس امتحان میں تحریک انصاف کے شعلہ بیان رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا انوکھا امتحان۔پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے بی ایس امتحان میں تین پرچوں میں فیل پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سیاسی و اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پلک جھپکنے میں پیپر دے کر آدھے گھنٹے میں ڈی ایم سی حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مراد سعید پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز بی ایس کے طالب علم تھے لیکن بی ایس سمسٹر چھ اور سات کے تین پرچوں انٹروڈکشن ٹو انوائرمینٹل سائنسز‘ ریموٹ سینسنگ اور اکالوجی میں فیل ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کی چیئرپرسن شاہدہ ذاکر پر دباﺅ ڈالا جس پر انتظامیہ نے پچھلے دنوں رکن قومی اسمبلی کے ان تین پرچوں کا امتحان لیا اور شعبہ کے ڈاکٹرنصیف نے انٹروڈکشن ٹو انوائرمینٹل سائنسز کا پرچہ چیک کر کے پاس کر دیا اوراسی طرح شعبہ کے لیکچرر زاہد نے ریموٹ سینسنگ اورڈاکٹر سردار نے اکالوجی پیپر ایک دن میں چیک کر کے پاس کر دیا جبکہ شعبہ امتحانات سے ڈی ایم سی اور ڈگری بھی اسی حاصل کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ کے اساتذہ کو فوری طور پر امتحان لینے اور پاس کرنے کی ہدایت ملی تو انتظامیہ نے انوئرمینٹل سائنسز کے سینئر پروفیسر اور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر حزب اللہ اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹربشریٰ کو بائے پاس کر کے جونیئر اساتذہ کو یہ فرائص سرانجام دینے کےلئے چھوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس امر پر شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کی ڈاکٹر بشریٰ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا موقف تھا کہ وہ اس قسم کے ناجائز کام کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے سمسٹررولز کے مطابق اگر کوئی طالب علم سمسٹر سسٹم کے پیپرز میں فیل ہو جائے تو وہ ایک سال کے اندر پیپرز دینے کا مجاز ہے لیکن رکن قومی اسمبلی نے چار سال کے وقفے کے بعد امتحان دے کر خود کو پاس کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پشاور یونیورسٹی کے نیو ہاسٹل بی بلاک کے کمرہ نمبر 199 میں رہائش پذیر تھا۔ یونیورسٹی پرووسٹ کے مطابق موصوف پر کئی سالوں کی ہاسٹل کے کمرے کی فیس بھی واجب الادا ہے۔ اس ضمن میں جب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول جان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں علم ہوا ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور فوری طور پر شعبہ امتحانات کے کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ رکن قومی اسمبلی کو ڈگری جاری نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عملے کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
Unseen Clip of Fight between PTI's murad Saeed... by PakistantvTV
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.