دمشق: شام اورعراق میں سرگرم تنظیم دولت اسلامی “داعش” نے خواتین کی عزت و ناموس کے تحفظ کے بجائے انہیں دنیا کا مال واسباب بنا رکھا ہے جہاں انہیں نہ صرف کھلے عام فروخت کیا جاتا ہے بلکہ انہیں انعامی مقابلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
شام اور عراق میں سرگرم تنظیم دولت اسلامیہ برائے عراق و شام جہاں یرغمال بنائی گئی غیرمسلم خواتین کو فرسودہ طریقوں کے تحت لونڈیاں بنانے اور انہیں فروخت کرنے کا ظالمانہ طریقہ اپنائے ہوئے ہے وہیں حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ داعش کے جنگجووں کی جانب سے ماہ صیام کے مختلف مقابلوں میں بھی خواتین کو انعامات کے طورپر بانٹا جا رہا ہے۔ مصرکے تحقیقاتی ادارے نے خواتین کے ساتھ داعش کے ہاتھوں ہونے والے اس غیرانسانی سلوک سے پردہ اٹھایا ہے۔ فتاویٰ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے خواتین کی عزت و ناموس کے تحفظ کے بجائے انہیں دنیا کا مال واسباب بنا رکھا ہے جہاں انہیں نہ صرف کھلے عام فروخت کیا جاتا ہے بلکہ انہیں انعامی مقابلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
شام میں داعش کے جنگجووں نے حال ہی میں ماہ رمضان کی مناسبت سے تحفیظ القرآن کے مقابلوں کا اہتمام کیا۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کے لیے خواتین لونڈیوں کے انعامات رکھے گئے تھے۔ بحوالہ (سچ ڈاٹ ٹی وی)
جہو ٹ
ردحذفإرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.