چترال میں ٹیلی نار ، یوفون اور موبلی لنک کی بدترین سروس، وارد کی سروس قدرے بہتر ہے

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت دور حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔ حاص طور پر آفات کے وقت تو اس کی ضرورت اور بڑھ جاتی ہے۔ اور اس کی دستیابی ایک نعمت سے کم نہیں سمجھی جاتی ۔ ان دنوں جہاں چترال قدری آفات کی لپیٹ میں ہے اور چترال سے باہر رہنے والے لوگ اپنے پیاروں، گھربار اور علاقے کے لئے بے حد فکر مند ہیں۔ نومبر 2014 میں ٹیلی نار نے اپنی سروس کا دائرہ کار چترال اور دروش شہر سے بڑھاتے ہوئے چترال کے دور دراز دیہات تک لے گئی تھی۔ ان دیہات میں موبائل فون ٹاور تو لگادیئے گئے مگر سروس کا معیار کسی بھی طرح سے تسلی بخش نہیں ہے۔ 

جب کوئی کمپنی کسی ملک میں ٹیلی کام سروس کا لائسنس حاصل کرتی ہے تو وہ اس امر کا پاپند ہوتی ہے کہ معیاری سروس فراہم کرے اور ملک کے کونے کونے تک اپنی کوریج بتدریج بڑھائے، اس معاہدے کی رو سے حکومت پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ہدایات اور قواعد پر موبائل فون کمپنیوں نے نومبر 2014 میں چترال شہر سے اپنی سروس کا دائرہ کار بڑھاکر دیہات تک لے گئیں تھیں۔ لیکن ان کی سروس کا معیار بالکل بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ ٹیلی نار ، یوفون اور موبی لنک جو اشتہاتی مہمات میں اپنے آپ کو بڑی کمپنیوں کے طور پر پیش کرتی ہے، اور بہترین اور غیر متزلزل سگنل کے ساتھ بہترین سروس کی بلند وبانگ دعوے تو کرتی ہیں۔ مگر کبھی چترال میں اپنی سروس اور سگنل کا معیار جانچنے کی کوشش نہیں کی۔ ٹیلی نار ، یوفون اور موبی لنک کے بارے میں شہریوں کی سب سے زیادہ شکایتیں آرہی ہیں۔ ٹائمز آف چترال نے اپنے قارئین سے اس بارے میں رائے لی۔ تو بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں کمپنیاں صرف دعوے کرتی ہیں کام نہیں۔ سروس کا معیار انتہائی خراب ہے۔ 

مستوج سے تعلق رکھنے والے ایک صارف مجتبیٰ راہی نے بتایا کہ مستوج میں گزشتہ 10 دنوں سے یوفون کی سروس بند ہے، ان کا کہنا کہ خراب موسم اور سیلابی صورتحال میں وہ دور دراز رہنے والے اپنے عزیزوں کو اپنی خیریت کے بارے میں بتا سکتے ہیں نہ ان کی خیریت جان سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا کہ مستوج میں ٹیلی نار اور جاز کی نیٹ ورکس یوفون سے بہتر سروس فراہم کررہی ہیں لہذا وہ دن دور نہیں کہ یوفون کے 80 فیصد صارفین اپنے نیٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوں۔ 

چترال شہر، برنس، ریشن، شوگرام، کوراغ، چرون، چرون اویر، جونالکوچ اور بونی میں وارد کی سروس سب سے اچھی چل رہی ہے۔ جبکہ ٹیلی نار کے صرف ٹاور موجود ہیں لیکن سروس کا معیار انتہائی ناقص ہے۔ (ڈیو یلپنگ سٹوری ہے)


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم