چترال کے بڑے پن بجلی گھروں کی دوبارہ بحالی کے لئے 1 ارب سے زائد خرچہ آئے گا

چترال (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ) بدترین سیلاب سے تباہ ہونے والے چترال کے بڑے بجلی گھروں کو دوبارہ بحال کرنے اور قابل پیداواربنانے کے لئے ایک ارب روپوں کی ضرورت ہے۔ 

سیلاب نے چترال کے کسی بھی شعبے کو نہیں بخشا۔ بدترین سیلاب نے کئی بجلی گھروں کو بہاکر لے گیا اور کئی ایک کو شدید متاثر کیا ہے۔ چترال کے تقریباً 35 فیصد آبادی کو بجلی فراہم کرنے والا ریشن ہائیڈل پاور ہائوس بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جس کی بحالی میں وقت کے ساتھ ساتھ اچھی خاصی رقم لگے گی۔ 4.2 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل اس پاورہاوس کو جرمن ماہرین کی مدد سے تعمیر کیا گیاتھا۔ اور یہ چترال شہر سے لیکر موڑ کہو تک کے کئی علاقوں کو بجلی فراہم کرتا تھا سیلاب سے تباہ ہوجانے کی وجہ سے تقریباً 20 سے زائد دیہات اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

حکام کا ریشن بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر کے بارے میں کہناہے کہ اس پر ایک ارب روپے کا خرچہ آئے گااور دوبارہ تعمیر میں 2 سال لگیں گے۔ 

چترالی عوام کا مطالبہ ہے کہ ان بجلی گھروں کو فوری طورپر مرمت کیا جائے اور بجلی کے نظام کو بحال کرکے عوام کے مسائل کو کم کیا جائے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم