آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان نے بریگیڈیئر خوش محمد کو جنرل منیجر چترال مقرر کردیا


چترال (ٹائمز آف چترال نمائندہ) آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان نے چترال میں سکولوں کے انتظامی امور اور تعلیمی معیارکو مزید بہتر کرنے کے لئے نئے جنرل منیجر کی تقرری عمل میں لائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے ایجوکیشن کورمیں خدمات سرانجام دینے کے بعد حال ہی میں سبکدوش ہونے والے بریگیڈیئر خوش محمد کوجنرل منیجر چترال مقرر کردیا ہے۔ اپرچترال کے علاقے یارخون سے تعلق رکھنے والے خوش محمدایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت یہ ہے کہ وہ پاکستان آرمی میں بریگیڈیئر کے عہدے تک ترقی کی۔

خوش محمد کراچی یونیورسٹی سے لائیبریری اور انفارمیشن سائنس میں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں اور 1980 میں پشاور یونیورسٹی جیسے بڑے ادارے میں لیکچرر بھی رہ چکے ہیں۔ بعد ازاں وہ پاکستان آرمی کے ایجوکیشن کور میں کمیشن حاصل کیا اور یوں آرمی میں بریگیڈیئر کے عہدے تک ترقی کرتے گئے۔ اور ایجوکیشن کور میں بریگیڈیئر کے عہدے تک ترقی پانے والے پہلے چترالی سپوت ہیں۔ خوش محمد کے فرزند طارق محمود بھی تعلیم سے منسلک ہیں اور وہ محکمہ تعلیم کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم