چترال (نمائندہ خاص ٹائمز آف چترال) جہاں ملک میں آل پاکستان مسلم لیگ کا مسقبل تاریک نظر آرہا ہے، اور اے پی ایم ایل اور دیگر مسلم لیگی دھڑے ملکر ایک نئی مسلم لیگ لانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں وہاں چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے شہزادہ افتخار اور ناصر علی شاہ کے درمیان زور دار رسہ کشی جاری ہے۔ دونوں گروہ ایک دوسرے کے خلاف پریس ریلیز جاری کرتے ہیں کہ وہی چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ کے حقیقی نمائندے ہیں۔۔
ناصرعلی شاہ کی سیاسی سرگرمیوں سے خائف ہوکر گزشتہ دنوں شہزادہ افتخار گروپ نے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی کہ ناصر علی عوام کو گمراہ کررہے ہیں، پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ناصرعلی شاہ نہ پارٹی کے جنرل سیکریٹیری ہیں اور نہ وائس پریذنٹ۔۔۔ تاہم ابھی تک آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنمائوں کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
اور آج 3 ستمبر 2015 کو ناصرعلی شاہ گروپ کی جانب سے پریس ریلیز سامنے آئی ہے۔ پریس ریلیز میں آل پاکستان مسلم کے اہم اجلاس کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس خورکھشاندہ میں سجاد علی کے گھر میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں چترال کے دور دراز علاقوں سے پارٹی اراکین شریک ہوئے اور مخلتف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن پشاور کے سابق صدرسجاد علی حلقے کے دیگر ممبران سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ اس کے علاوہ دیگر شخصیات حاجی غلام حضرت، محمد حسین،کریم خان، سہراب خان اور دیگر کئی شخصیات آل پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر متنازع جانے والے قائم مقام صدر ناصرعلی شاہ نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ چترال کسی ایک شخص کی پارٹی نہیں یہ ہر اس چترالی کی پارٹی ہے جو چترال کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کرپشن کا عنصر نہیں ہے۔ پرویز مشرف کا خواب ہے کہ چترال ترقی کرے اور میں آپ کو لیکر مشرف کے خوابوں کی تعبیر کروں گا اور چترال کو ترقی یافتہ خوشحال بنائوگا۔
اجلاس میں شریک دیگر شخصیات نے بھی ناصرعلی شاہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، پارٹی میں شامل ہونے والے نئے اراکین کو ہار پہنائے گئے اورخوش آمدید کہا گیا۔
چترال کی عوام اس کنفیوژن میں ہے کہ مشرف کا حقیقی نمائندہ کون ہے۔ اس کنفیوژن کو دور کرنے کے لئے ہماری آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی عہدیداروں اور خصوصاً پرویز مشرف صاحب سے درخواست ہے کہ جلد از جلد کوئی پریس ریلیز جاری کرکے قوم کو اس تذبذب اور پراندگی کے ماحول سے نکال لیں۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.