چترال دامیل کے علاقے سے 2 لاشیں برآمد، جنگل کے تنازع پر قتل کئے گئے


چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) پاکستان اور افغانستان کے سرحد قریبی علاقے دامیل میں دریا سے 2 بوری بند لاشیں ملی ہیں۔  شاہ فیصل اور شفیق الرحمن جن کی عمریں بالترتیب 18 اور  23 سال ہیں گزشتہ دنوں گم ہوگئے تھے۔ دونوں کا تعلق افغانستان کے سرحد سے ملحقہ علاقے دامیل سے ہے۔ 

دونوں افراد گزشتہ دنوں غائب تھے ورثاء ان کی تلاش کررہے تھے۔ گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانے میں بھی درج کرا رکھی تھی۔  تاہم گزشتہ روز ان کی بوری بند لاشیں دمیل کے علاقے کوٹی میں دریا سے ملی ہیں۔

مقتولین ورثاء نے  8 افراد کو قتل کا ذمہ دار قرار دیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جنگلات کے تنازع پر جن سے دشمنی چل رہی تھی۔  اب تک پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش عمل شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم