نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق لواری ٹنل اس سال مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں تک کا فاصلہ کم اور لواری ٹاپ کی مشکل ترین مسافت ختم ہوجائے گی۔ نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق منصوبے پر کل 18 بلین روپے کی لاگت آئی ہے۔ ٹنل کی تکمیل کے بعد چترال سے پشاور کا 14 گھنٹوں کا فاصلہ کافی کم ہوجائے گا۔ فاصلے اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش کی ترسیل بھی بہتر ہوجائے گی اور قیمتوں میں فرق پڑے گا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.