گلگت: خاتون کو اجتماعی درندگی کا نشانہ بنانے والے 4 افراد گرفتار

گلگت بلتستان (ٹی او سی نیوز ڈیسک)  گلگت کے نواحی علاقے میں خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے 4 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون نے گرفتار افراد کے خلاف دانیور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے مقدمے میں کہا ہے کہ اسلام الدین نے اس سے شادی کا وعدہ کیا تھا مگر اس نے اپنے دوستوں کو لیکر اس کی عزت تار تار کردی۔ واقعہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز پیش آیا تھا۔ 

عدالت ملزمان کو پولیس ریمانڈ میں دیا اور پولیس نے ملزمان کو سلاخوں کی پیچھے ڈال کر تفتیش شروع کردی ہے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم