کھوار زبان میں ایک اور کتاب ’’کھوار متالان گرزین‘‘ شائع ہوگئی

اسلام آباد (نمائندہ ٹائمز آف چترال) دی فورم فارلینگویج انیشیٹیو (ایف ایل آئی) نے کھوار زبان میں ایک اور کتاب شائع کردی ہے۔ یہ کھوار کتاب چترالی زبان کے 357 سے زائد ضرب الامثال یا کہاوتوں پر مشتمل ہے۔ اور اردو ترجمے کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔ 

کھوار واحد زبان ہے جو پاکستان کے شمالی علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ کھوار سمجھنے اور بولنے والے گلگت بلتستان میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ یاسین، پھنڈر، عذر اور دیگر علاقوں میں کھوار ادب کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ کھوار زبان کی نئی کتاب کا نام ’’کھوار متالان گرزین‘‘ ہے۔ یعنی کھوار (چترالی زبان) کے ضرب الامثان کا باع ہے۔ 

دی فورم فارلینگویج انیشیٹیو (ایف ایل آئی) چھوٹی مقامی اور علاقائی زبانوں کو ترقی اور تحفظ دینے کا ایک مرکز ہے۔ یہ ادارہ علاقائی زبانوں کے ادیبوں، مصنفوں اور شاعروں کو مقامی زبانوں میں ادب کو کتابی شکل دینے کے لئے مدد فراہم کرتا ہے۔ ادارہ انہیں تربیت، سوفٹ ویئرٹولز کے ساتھ ساتھ فنی سپورٹ بھی دیتا ہے۔ 

یہ کتاب افسر علی خان نے لکھی ہے۔ افسر عرصہ دراز سے مقامی زبان کی ترقی و ترویج کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان کا تعلق چترال کے خوبصورت گائوں مستوج سے ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم