چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترال سے پی پی پی کے ایم پی ایز سلیم خان اور سردارحسین شاہ نے گزشتہ دنوں خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم پی ایز نے سیلاب اور زلزلے بعد چترال کے تباہ حال انفراسٹرکچرز اور دیگرعلاقائی مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ پرویز خٹک نے صوبائی حکومت کی جانب سے چترال کے لئے 65 کروڑ کے خصوصی ترقیاتی فنڈ کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ہر مشکل گھڑی میں چترال کی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ موسم گرما شروع ہوتے ہی چترال میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، سخت سردی کی وجہ سے یہ کام رکا پڑا تھا۔
ویزر اعلیٰ نے ایم پی ایز کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد چترال کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.