چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تحریک انصاف نے پارٹی کے چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم کو پارٹی سے باہر کردیا ہے۔ محمدقاسم نے انٹرا پارٹی الیکشن میں صدارتی امیدوار کی حمایت کی، جبکہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پارٹی عہدیدار انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا، انہیں ہر لحاظ سے غیر جانبدار رہنا پڑتا ہے۔
تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے چترال کے کورآرڈینیٹر محمد قاسم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.