پشاور میں ٹرک کی زد میں آکر چترالی نوجوان جان بحق

پشاور(ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) پشاور صدر کے قریب گورا قبرستان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار چترالی نوجوانوں کو کچل دیا۔ جن میں سے ایک موقع پر جان بحق ہوگیا۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق چترال تور کہو، شوچ تریچ سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد اسحاق ولد سکندر اپنے کزن سمیع شاہ کے ہمران موٹر سائیکل پرکہیں جارہا تھا۔ گورا قبرستان روڈ پر ٹرک ان پر چڑھ دوڑی، اور اسحاق کو کچل دیا، جس کی وجہ سے اسحاق موقع پر جان بحق ہوگیا۔ 

(اس واقعے کی تفصیلات اگر کسی کے پاس ہیں تو پلیز فراہم کریں، اسٹوری کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔ شکریہ)


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم