چترال، ریشن (ابوالحسنین: ٹائمز آف چترال 01 جون 2016 ) ریشن میں جاری دھرنے اور بھوک ہڑتال کو 11 روز ہوگئے۔ بھوک ہڑتال ریشن بجلی گھر کی جلد بحالی کے لئے کی جارہی ہے۔ گزشتہ سال 2015 جولائی میں آنے والے سیلاب سے تباہ ہونے والے 4 میگاواٹ پیداواری گنجائش کا مذکوہ بجلی گھر ایک سال سے بند پڑا ہوا ہے۔ کئی مرتبہ توجہ دلائو جلسے جلوسوں کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ مظاہرین سے نہیں ملا اور نہ بجلی گھر پر کام شروع کرنے کی کوئی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ریشن بجلی گھر کی متاثرہ مشینوں کو اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کی ضروری مرمت کی جائے گی۔ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے مطابق 70 فیصد مشینری کو نکال لیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کب مشینیں مرمت ہوکر واپس آئیں گی اور بجلی گھر پر کام شروع ہوگا۔ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب کسی قسم کی یقین دہائی نہ ہونے کی وجہ سے ریشن میں بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کو آج 11 روز گزر گئے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.