چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال : 9 جون 2016 ) گزشتہ روز چترال کے علاقے بریب میں اچانک سیلاب آگیا۔ نالے میں طغیانی سے آس پاس کے لوگ خوف ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ سیلابی صورتحال کا ضلعی انتظامیہ کو بھی خبر نہ ہوئی۔ سیلاب سے نالے کے قریبی مکانات اور درختوں اور کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں۔
سائنس دانوں اور ماہرین ارضیات نے پہلے ہی خبردار کررکھا ہے کہ چترال میں موجود 300 سے زائد گلیشر ز پگھل جائیں گے اور چترال کا 40 فیصد علاقہ سرے سے ختم ہی ہوجائے گا۔ بے موقع سیلابوں کی وجہ سے کافی نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا۔
تصویر کرٹیسی: جناح علی شاہ

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.