بغداد (ٹائمز آف چترال : مانیٹرنگ ڈیسک 4 جولائی 2016) عراق کے شہر بغداد میں تاریخ کے بدترین بم دھماکوں میں اب تک 200 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ آف عراق ایںڈ لیونٹ نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پے درپے دھماکوں اورشہریوں کی یوں ہلاکتوں نے بغداد کے شہریوں کے غم و غصے میں اضافہ کردیا ہے۔ آئی ایس آئی ایل کے خلاف حکومت کی ناکامی پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
طاقت ور دھماکے اتوار کے روز ہوئے تھے۔ ماہ مبارک کے آخری ایام میں شام کے اوقات بغداد کی گلیاں نوجوان لوگوں سے بھری ہوتی ہیں۔
اتوار کے روز مرنے والوں کی تعداد 150 بتائی گئی تھی لیکن پیر کے روز تک یہ تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ جہاں پر دھماکہ ہو یہ بغداد کی مصروف شاپنگ سٹریٹ ہے۔ لوگ روزہ افطارکرنے کے بعد بڑی تعداد میں یہاں پر آتے ہیں۔ عید الفطر میں محض چند روز رہ گئے ہیں اس لئے بھی کافی تعداد میں لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.