خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے وعدے پورے نہ کرسکے، 90 دن کیا 5 سال میں بھی تبدیلی نہیں آسکتی : پرویز خٹک کا اعتراف


پشاور (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک 25 جولائی 2016) پرویز خٹک نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ صوبے میں تبدیلی کے جو دعوے اور عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام عمران خان 90 دنوں میں کرنےکا وعدہ کیا تھا وہ 5 سالوں میں بھی نہیں ہوسکتے۔

اتوار کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تحریک انصاف کے چیرمین چاہتے ہیں کہ سالوں کے کام دنوں میں ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کاموں کو 90 دن میں کرنے کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا ان کے لئے تو 5 سال بھی ناکافی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے تمام اہداف حاصل نہ کرسکی کیونکہ کئی رکاوٹین حائل ہیں۔ 

انہوں نے کہا ’’کہ کچھ لوگ اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کرتے لیکن وہ ایسا کرنا پسند نہیں کرتے۔‘‘ 

تحریک انصاف متحد ہے اور ہم متحد ہوکر کام کریں گے۔ پارٹی کے اندر کوئی تقسیم نہیں، ہر پارٹی کے اندر گروپ بندیاں ہوتی ہیں اور یہ اندرونی معاملاہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران ایک ایسے لیڈر ہیں جو ٹھوس نتائج پر یقین رکھتے ہیں، اور دیئے گئے کام کو مقررہ وقت کے اندر تکمیل چاہتے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم