چترال سے 60 کلومیٹر دور واقع مستوج کا خوبصورت گائون کارگین اس وقت دریائے چترال کے بے رحم موجوں کے رحم وکرم پر ہے۔ گاون کے کٹائو کا سلسلہ جاری ہے۔ کارگین چترال کے ان چند علاقوں میں سے ایک ہے جو اپنی خوبصورتی میں بے مثال ہیں لیکن ان کی خوبصورتی کو نظر لگ چکی ہے۔ ریشن کے بعد حکمرانوں کی عدم توجہی اور چترال کے عوامی نمائندہ اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کارگین صفحہ ہستی سے مٹ رہا ہے۔ گائوں کا بڑا حصہ دریائے برد ہوچکا ہے۔ قیمی زمینیں فصلوں اور باغات سمیت ٹوٹ ٹوٹ کر دریا میں گر رہی ہیں۔ متعدد گھر بھی دریا برد ہوچکے ہیں۔ اگر حکمران اور ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات کرکے دریائے کے کنارے بند باندھ دیتے تو اس ناقابل تلاقی نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔ اور اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ اور چترال کی نااہل سیاسی نمائندے اب بھی اس پرغور فکر نہ کیا تو خدشہ ہے چترال کا 60 فیصد حصہ ختم ہوجائے گا۔ بائی ایڈیٹر
تصاویر ہمیں بھیجی ہیں : کارگین سے غلام علی



إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.