آغاخان ایجوکیشن پاکستان کے #چترال کے دفتر میں آگ لگ گئی، گاڑیاں جل گئیں، ادارے کو مالی نقصان، واقعے کی تحقیقات جاری


چترال (نمائندہ: ٹائمز آف چترال 26 جولائی 2016) چترال کے علاقے بلچ میں واقع آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے علاقائی دفتر میں پیر کے سہ پہر اچانک آگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے کئی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ نےایک پراڈو ، دو لینڈکروزرز اور دو موٹرسائیکلوں کو جلا ڈالا۔ پارکنگ ایریا کے قریب واقع کتپ اسٹور نے بھی آگ پکڑ لی جس کی وجہ سے اسٹور میں موجود نصابی کتابیں، بچوں کے ابتدائی تعلیم کے سکول اساتذہ کے تدریسی میٹریل بھی جل گئی۔ 

فائر بریگیڈ، چترال سکاوٹ اور مقامی افراد نے کاروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، خطرہ تھا کہ آگ پوری بلنڈنگ لگ کو جاتی۔ آگ لگنے والی تمام گاڑیاں جل گئیں۔ آگ آفس بند ہونے کے 45 منٹ بعد لگی تھی، پونے 5 بجے عملہ آفس بند کرکےجاچکاتھا ، آفس میں اس وقت چوکیدار اور آفس بوئے موجود تھے۔ آگ لگنے کے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات ہورہی ہے۔ شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے امکان کو اس لئے مسترد کیا گیا کہ بجلی کی لائن پارکنگ ایریا سے کافی دور ہے۔ آگ سے ادارے کی تین قیمتی گاڑیاں ایک پراڈو ، 2 لینڈ کروزرز اور متعدد موٹر سائیکیل جل گئیں ہیں۔ جس سے ادارے کو کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کی مدد سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم