اپنے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائیٹس کو نستعلیق فوٹ سے دلکش بنائیں: پڑھئے

(ٹائمزآف چترال ۔ آئی ٹی ڈیسک) آج کل اکثر لوگ فیس بک اور دیگر سوچل میڈیا سائیٹس پر اردو میں تحریریں پوسٹ کرتے ہیں۔ بعض اوقات اردو کا ڈیفالٹ فونٹ کچھ عجیب سے ہوتا ہے جسے پڑھنا کافی دشوار ہوجاتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ فیس بک اور دیگر سائیٹس پر اردو نستعلیق فونٹ میں لکھا جاسکے۔ جی ہاں، بالکل ایسا ہوسکتا ہے۔ گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس برائوزرز پر آپ اردو نستعلیق لگاسکتے ہیں جس کی بدولت آپ تمام سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائیٹس پر اردو نستعلیق میں تحریک کرسکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کے سسٹم میں اردو فونٹس انسٹال ہوئے ہونے چاہئیں اگر نہیں ہے تو انسٹال کریں۔ اس کے بعد ہم آپ کو ایک لنک دیتے ہیں جہاں سے آپ ایک پلگ ان (اسٹائلش) ڈائون لوڈ کریں۔ ڈائون لوڈ کے بعد یہ خود بخود انسٹالیشن مانگے گا۔ انسٹال کریں۔ انسٹال کرنے کے بعد اپنے براوزر کو بند کرکے دوبارہ کھولیں۔ آپ کے فیکس بک پر موجود تمام تحریریں آپ کو جاذب نظر اردو نستعلیق فونٹ میں نظر آئیں گے۔ 

سب سے پہلے اس لنک پر جائیں، درجہ ذیل ویب سائیٹ کھلے گی، سٹائلش Stylish پر کلک کریں۔ پلگ ان ڈاون لوڈ ہونے کے بعد انسٹال مانگے گا۔ انسٹال کریں اور براوزر کو ری اسٹارٹ کریں۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم