وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گورنرسندھ سے الوداعی ملاقات، استعفیٰ گورنرسندھ کو پیش کردیا

وزیراعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کی گورنرسندھ سے الوداعی ملاقات، استعفیٰ گورنرسندھ کو پیش کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سید قائم علی شاہ اپنا استعفیٰ پیش کرنے گورنر ہاﺅ س پہنچے ۔ قائم علی شاہ کے ہمراہ نامزد وزیرا علیٰ سیدمرادعلی شاہ اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اورصوبائی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کو پیش کر دیا ہےاور اب 29 جولائی کو سندھ اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ استعفیٰ کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ تحلیل ہو جائے گی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم