اسلام آباد (ٹی او سی نیوزڈیسک) ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دوست ملک چین کے بھر پور اصرار اور دباؤ کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کابینہ کے سیاسی معاونین سے مشاورت کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
پی پی کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے موجودہ حکومت بھی جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جشن آزادی کے دن 14اگست کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال سے لیکر 3 سال تک کی توسیع کا اعلان کرینگے۔ ملک میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور سی پیک کی پرامن طریقے سے تکمیل کیلئے عسکری قیادت مدت ملازمت میں توسیع ضروری ہے۔ جبکہ دوسری جانب جنرل راحیل شریف نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ملازمت کی مدت میں توسیع کے حق میں نہیں نہ وہ ایسا چاہتے ہیں۔ لیکن سی پیک اور گوادر سمیت ملک میں جاری چین کی جانب سے شروع کئے جانے والے دیگر تمام منصوبوں کی پرامن طریقے سے تکمیل کے لئے چین کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اصرار پر موجودہ آرمی چیف کوفوج کی قیادت میں رہنا چاہئے۔ تاکہ امن کا تسلسل جاری رہے۔ چین کی قیادت کی جانب سے پاکستان کی حکومت کو باور کرایا گیا کہ موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ تاکہ قیام امن کی کوششیں جاری رہ سکیں اورپاک فوج کی موجودگی میں تمام منصوبے مکمل ہوسکیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.