آزاد کشمیر ( ٹائمز آف چترال : نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کی تحصیل پلندری میں پاکستان کے یوم آزادی کے دن ، اتوار کی شام باراتیوں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 22 افراد موقع پر جان بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے بس میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے ۔
کشمیر کے مقامی میڈیا ذرائع پولیس کا حوالہ دیکر بتایا کہ بس کی رفتار بہت تیز تھی اور تیز رفتاری سے ججال ہل موڑ کے قریب سے گزر رہی تھی موڑ پر بس ڈرائیور کے قابوں سے باہر ہوگئی اور کھائی میں گرگئی ۔ کھائی بہت گہری تھی کہ موقع پر ہی 20 افراد دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس المناک بس حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی کارروائی کےپہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، اور جان بحق افراد کی لاشیں جائے وقوعہ سے نکال لیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بھی زیادہ تر افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ باراتیوں کی بد قسمت بس 60 افراد کو لیکر ہجیرہ جاری تھی۔ حادثے کی جگہ پر روشنی نہ ہونے کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.