اسکردو(ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) دوسائی سے سکردو آنے والی جیپ سدپارہ کے مقام پر روڈ سے نکل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جان بحق ہوگئے 2 زخمی ہیں۔ جیپ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گھائی میں گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین سمیت 7 افراد جان بحق ہوگئے ہیں، گاڑی میں 9 افراد سوار تھے۔ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گاڑی میں سوار افراد کے نام یہ ہیں : بوا فقیر ابراہیم (صوفیہ نور بخشیہ بلتستان کےپیر)، ایم حیسن آزاد، ہاجرہ زوجہ ایم حسین آزاد، رقیہ زوجہ غلام محمد، خدیجہ زوجہ ایم حسین، شہناز دختر محمد نواز، ماجدہ دختر محمد نواز، محمد حسین اور شدید زخمی معصومہ شامل ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.