نویں جماعت کی طالبہ نے 98.8 فیصد نمبر لے کر ریکارڈ قائم کردیا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)  گوجرانوالہ میں طالبہ نے ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کی ہونہار طالبہ نورین کوثر نے 505 میں سے 504 نمبر لے کربورڈ میں ریکارڈ قائم کر ڈالا۔  گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں فیڈرل سائنس اسکول واپڈا ٹاؤن کی طالبہ نورین کوثر نے نویں جماعت سائنس گروپ کے امتحان میں 505 میں سے 504 نمبر لے کر مجموعی طور پر 98.8 فیصد نمبر حاصل کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ 

نورین کوثر میڈیا کو بتایا کہ وہ روزانہ 16 گھنٹے پڑھتی تھیں اور مستقبل کیلئے بھی اسی عزم کا اظہار کیا، نورین کا کہنا ہے کہ تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشنز کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے اور وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم