آن لائن ادائیگیوں سے متعلق دنیا کی صف اول کی کمپنی ویزا نے ہاشو ہوٹلز گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ہاشو ہوٹلز گروپ کے ہوٹلوں میں ویزا کارڈ کے حامل کسٹمرز کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی ۔ تصویر میں ویزا کے پاکستان و افغانستان کے کنٹری منیجر کامل خان (دائیں سےدوسرے) ہاشو ہوٹلز گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اینڈریو ایشمور کے ہمراہ اس شراکت کی تفصیلات بتا رہے ہیں۔
کراچی: آن لائن ادائیگیوں سے متعلق دنیا کی صف اول کی کمپنی ویزا نے ہاشو ہوٹلز گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ہاشو ہوٹلز گروپ کے ہوٹلوں میں ویزا کارڈ کے حامل کسٹمرز کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی ۔
یہ معاہدہ ہاشو ہوٹلز گروپ کے پرل کانٹینینٹل اور میریٹ برانڈز کے 9 بہترین ہوٹلز کے لئے ہے جہاں ویزا کارڈ رکھنے والے کسٹمرز کو دونوں طرح کی رہائش اور کھانے کی خصوصی سہولیات حاصل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ویزا ویک اینڈز آفر کے تحت ویزا گولڈ، پلیٹینیم، سگنیچر اور انفانائٹ کارڈ رکھنے والے دلچسپ مراعات حاصل کرسکیں گے جیسے ویک اینڈ پر رات کے اوقات ایک کمرہ لینے پر دوسرا کمرا مفت حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں انتہائی بہترین معیار کے پرل کانٹینینٹل اور میریٹ ہوٹلز میں ویک اینڈ پر مجموعی بل پر 15 فیصد ڈسکاو ¿نٹ بھی حاصل کرسکیں گے۔
ویزا کے پاکستان و افغانستان کے کنٹری منیجر کامل خان نے بتایا، "ویزا کی جانب سے ہم مسلسل کوشش کرتے ہیں کہ اپنے صارفین کے لئے معیاری مراعات کے استعمال میں اضافہ لائیں۔ ہم ہاشو گروپ کے ساتھ بھرپور انداز سے کام جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں تاکہ ویزا کے انتہائی متنوع پلیٹ فارم سے کارڈ مالکان کو ادائیگی کے لئے جدید، باسہولت اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کی غرض سے نئے مواقع تلاش کئے جائیں۔ "
ہاشو ہوٹلز گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اینڈریو ایشمور نے اس شراکت داری کے بارے میں بتایا، "ویزا کی عالمی رسائی اور نیٹ ورک ہاشو جیسے ہوٹل گروپ کو مثالی پارٹنر بناتا ہے جو پاکستان میں اپنا بزنس مزید بڑھانے کی امید کررہا ہے۔ ہم ویزا کارڈ مالکان کو منفرد مراعات فراہم کرنے کی امید کررہے ہیں اور اس سے یہ انتہائی واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ان کی سرپرستی کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ "
اس شراکت داری کے تحت ویزا کارڈ مالکان عام دنوں میں قیام کے دوران 20 فیصد خصوصی ڈسکاو ¿نٹ حاصل کرسکتے ہیں جس کے ساتھ ہوٹلوں میں کمروں کی مفت اپ گریڈیشن، ایئرپورٹس منتقلی اور اسپا کی سہولت حاصل کرنے کا موقع بھی شامل ہے۔
پاکستان میں کارڈز استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مستحکم رفتار سے اضافہ ہورہا ہے جہاں 2 کروڑ 70 لاکھ کارڈز فعال ہیں۔ پاکستان بھر کے زیادہ سے زیادہ مسافر اب ادائیگی کے لئے سب سے مقبول برانڈ ویزا کے کارڈز کا ترجیحی طور پر انتخاب کررہے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.