کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر برس پڑے، اور کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار چھوٹے صوبوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں اور صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ کہا ہے ناکام لیگ اور وزیر داخلہ کو ضرورت ہے کہ ملکر چلیں ۔
بلاول بھٹو نے ن لیگ پر چھوٹے صوبوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا الزم لگاتے ہوئے کہا کہ انتقامی کاروئیاں بند کردی جائیں۔ بلاول نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں۔ بلاو ل بھٹو نے چوہدری نثار کو انیٹریر منسٹر کے بجائے انفیرئیر منسٹر کے نام سے بھی مخاطب کیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.